۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے ایران میں حالیہ شورشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلوے ہرگز عوامی نہیں ہیں۔ یہ کچھ لفنگے اور آوارہ لوگوں کا کام ہے۔ معلوم نہیں ہے وہ کہاں سے آئے ہیں اور کس دشمن کے آلہ کار ہیں؟۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دینی مدارس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین فاضل نے ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ روز حجت الاسلام والمسلمین جناب سید جواد شہرستانی کے دفتر میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی نے اس ملاقات میں خواہران کے دینی مدارس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج صرف تیل اور گیس سرمایہ نہیں ہے بلکہ ملک کا اصل سرمایہ جوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم سب اعتراف کرتے ہیں کہ ہم نے جوان نسل کے لیے کافی مقدار میں ثقافتی اور دینی کام انجام نہیں دیے ہیں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کو اتنا زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک بہت سارے دن معارف اچھی طرح بیان نہیں ہوئے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندہ نے کہا: آج خوہران کے دینی مدارس کی اہمیت بہت زیادہ اور ان کا کردار بہت اہم اور سخت ہے۔

انہوں نے کہا: دینی طالبات معاشرے کی لڑکیوں اور خواتین سے اچھے روابط قائم کرکے انہیں خالص اسلامی معارف سے آگاہ کر سکتی ہیں کیونکہ دشمن نے ہمارے جوانوں اور بالخصوص لڑکیوں کے لئے کم عمری ہی میں سازشوں کا جال بچھا رکھا ہے۔

نمائندہ آیت اللہ سیستانی نے آخر میں ایران کے اندر حالیہ شورشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ بلوے ہرگز عوامی نہیں ہیں۔ یہ کچھ لفنگے اور آوارہ لوگوں کا کام ہے۔ معلوم نہیں ہے وہ کہاں سے آئے ہیں اور کس دشمن کے آلہ کار ہیں؟۔

یاد رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں ایران میں خواتین کے دینی مدارس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین فاضل نے ایک کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .